بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے پہلے کیا کر رہی تھی؟ ویڈیو نے کھلاڑیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

image

بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کو دیکھ کر تو دنیا بھر میں بھارتیوں کو جو عزت مل رہی ہے وہ تو کسی تعارف کی مُحتاج نہیں ہے۔ کوئی کوہلی کو اوور کہہ رہا ہے تو کسی کا خیال ہے کہ کل تو نیوزی لینڈ نے خود اپنے آپ سے کھیل لیا ہو کیونکہ بھارت نے صرف خانہ پوری کی ہے۔

کوچ شاستری صاحب بھی خالی ہاتھ ایسے مایوسی سے اپنی ٹیم کو منہ لٹکائے دیکھ رہے ہیں جیسے کہ وہ جانتے ہوں کہ اب کھلاڑیوں کا کچھ نہیں ہونے والا۔ بہرحال بھارت جو اپنے آپ کو منہ میاں مٹھو بنتا تھا اس کی ٹیم میچ سے قبل جو حرکتیں کر رہی تھی اس کی شاندار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوہلی جو کپتان ہیں وہ مزے سے موبائل میں ویڈیو بنا رہے ہیں اور دیگر بھارتی کھلاڑی ناچ رہے ہیں جس میں ان کی بیویاں اور بچے بھی موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US