یہ ہرن کا شکار کر کے کھاتے ہیں ۔۔ پاکستان کے کون سے سیاستدان کو کونسے جانور کا گوشت پسند ہے؟ جانیئے سیاست دانوں کے بارے میں کچھ دلچسپ معلومات

image

عام طور پر لوگ گائے یا مرغی کا گوشت ہی استعمال کرتے ہیں یا اگر زیادہ ہوا تو مچھلی اور بکرے کا گوشت، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بڑے بڑے سیاست دانوں کے کھانے کے شوق بھی شاہانہ ہوتے ہیں۔

پاکستان کے امیر کبیر سیاست دان تو کھانے میں بھی اپنی شان کے مطابق چیزیں کھانا پسند کرتے ہیں، کون سے سیاست دان کو کھانے میں کون سا گوشت پسند ہے آج ہم آپ کو بتائیں گے، تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

کون سے سیاست دان کو کون سا گوشت پسند ہے؟

• نواز شریف

نواز شریف کی اگر بات کریں تو یہ پنجاب والوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، جتنے یہ امیر ہیں اتنے ہی ان کے شوق بھی نرالے ہیں نواز شریف اپنی شان کے مطابق گوشت کھانا پسند کرتے ہیں جی ہاں! نواز شریف کو تلور اور ہرن کا گوشت کھانا بےحد پسند ہے اور وہ تلور اور ہرن کا گوشت کھاتے ہیں، بھلا کیوں نہ کھائیں؟ آخر اتنا پیسہ لے کر جائیں گے کہاں؟

• آصف علی زرداری

آصف علی زرداری کا پورے سندھ پر راج ہے آخر پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں، یہ بھی دولت کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں، آصف زرداری کو ہرن کا گوشت بےحد اچھا لگتا ہے اور وہ ہرن کا گوشت کھانا کبھی نہیں چھوڑتے، اب چاہے ہرن کتنا ہی مہنگا ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے انہیں پیسے کی کمی نہیں یہ چاہیں تو کوئی بھی مہنگا ترین جانور کھا سکتے ہیں۔

• شیخ رشید

شیخ رشید یوں تو سادہ معلوم ہوتے ہیں اور ان کے کوئی ایسے رئیسوں والے شوق نہیں مگر انہیں گوشت معاملے میں بٹیر کا گوشت کھانا پسند ہے، شیخ رشید بٹیر بےحد شوق سے کھاتے ہیں بٹیر واقعی ذائقے میں لاجواب ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US