دو روز کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) زبردست تیزی کے ساتھ دوبارہ مثبت ٹریک پر واپس آگئی ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 1729 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 182,990 کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری دن کا آغاز 620 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد معاشی اشاریوں میں بہتری اور رزلٹ سیزن کے باعث مارکیٹ نے تیز رفتاری پکڑی۔ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک موقع پر 2200 سے زائد پوائنٹس تک اوپر چلا گیا، جس سے 182,000 اور 183,000 پوائنٹس کی دو اہم حدیں بحال ہوئیں۔
دورانِ ٹریڈنگ ایک وقت پر انڈیکس 2217 پوائنٹس کے اضافے سے 183,477 پر بھی ٹریڈ کرتا رہا، تاہم پہلے سیشن کے اختتام پر مجموعی طور پر 1729 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ 182,990 پوائنٹس پر بند ہوئی۔