آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ کسی بندے یا بچے کے ہاتھ کی 6 انگلیاں ہیں لیکن یہ نہیں سنا ہوگا کہ کسی شخص یا بچے کے سینے میں 2 دل ہیں میڈیکل سائنس کا یہ انوکھا واقعہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سہیون میں پیش آیا ہے جہاں 6 سالہ بچے کے سینے میں 2 دل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
سہیون شریف کے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹر معین الدین نے کہا ہے کہ اس 6 سالہ بچے کا ایک دال بائیں جانب اور ایک دائیں جانب واقعہ ہے جس کا ڈاکٹرز کو ٹیسٹس کروانے کے بعد پتا چلا اب اس بچے کا آپریشن کیا جائے گا مگر کچھ دیر وقت بعد۔
اس معصوم بچے کے والد نے کہا ہے کہ بس بچے کو پہلے معمولی بخار ہوا اور پھر کچھ دیر بعد الٹیاں ہونا شروع ہو گئیں جس کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے تو ڈاکٹر کے پاس لے کر آئے جس کے بعد ہم پر یہ قیامت ٹوٹ گئی اب معلوم نہیں ہمارے بچے کے ساتھ کیا ہوگا لیکن اللہ پاک سے امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی ہے اور لوگ اس بچے سے متعلق جانن کی کوشش کر رہے کہ یہ ہے کون جس کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔