پاوری گرل بھی فوج میں چلی گئیں ۔۔ جانیئے فوج کی وردی میں وائرل ہونے والی اس تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

image
پاکستانی فوج میں بھرتی ہونا ویسے تو ہر نوجوان کا خواب ہوتا ہے لیکن اس کے لئے دل و جان سے محنت بھی کرنی پڑتی ہے۔

آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ کچھ دن پہلے ایک ہے نگار ٹیلی فلم جو کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار کی زندگی پر مبنی ہے اس میں ماہرہ خان اور لیفٹیننٹ جنرل نگار کے ساتھ پاوری گرل دنانیر کی تصویر بھی خوب توجہ کا مرکز بنی اور اب دنانیر کی یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ فوجی لباس میں ملبوس ہیں اور پریڈ میں کھڑی ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ آئی ایس پی آر کی نئے آنے والے ڈرامہ صنفِ آہن کا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں دنانیر بھی اداکاری کر رہی ہیں۔ یہ ان کی زندگی کی پہلی فلم ہے۔

ہدایت کار ندیم بیگ کے جلد ریلیز ہونے والے ڈرامے ’صنف آہن‘ کے تمام مرکزی کرداروں کے ٹیزر جاری کرنے کے بعد ڈرامے کا ٹریلر بھی جاری کردیا۔

ٹریلر میں یہ واضح بتایا گیا ہے کہ دنانیر مبین ڈرامے میں ’سیدہ سدرہ‘ کا کردار ادا کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow