علیزے شاہ یاسر سے بدتمیزی کرتی تھیں ۔۔ اداکار نوید رضا نے علیزے شاہ سے متعلق بڑے انکشاف کردیے

image

پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ اکثر ہی خبروں کی زینت بنی دکھائی دیتی ہیں۔ ڈرامہ سیریل عہد وفا سے شہرت پانے والی علیزے شاہ گذشتہ چند ماہ سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنیں وہیں کہیں جگہوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مگر اس بار کسی سوشل میڈیا صارفین نے بلکہ ایک معروف اداکار کی جانب سے علیزے شاہ کی حقیقت سامنے منظرعام پر لائی گئی۔

اسی سال ایک پروگرام میں جب یاسر نواز اور ندا یاسر نے بطور مہمان شرکت کی تھی تب پروگرام ہوسٹ نے یاسر سے سوال کیا تھا کہ آپ کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرکے پریشانی پیش آئی ؟ جس پر یاسر نے جواب دیا تھا کہ انہیں علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل پیش آئی تھی۔

بہت سے لوگوں نے یاسر نواز کی اس بات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا مگر اب اداکار نوید رضا نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا ہے۔

حال ہی میں نوید رضا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران علیزے شاہ کے بارے میں بات کی۔

نوید رضا نے کہا کہ میں نے علیزے شاہ کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا ہے جہاں یاسر نواز بھی ہمارے ساتھ کام کر رہے تھے۔

اداکار نے کہا کہ اس ڈرامے کے سیٹ پر علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے ساتھ بدتمیزی کرتی تھیں۔ یاسر نواز ایک کامیاب اداکار ہیں، ان کے کام غلطیاں نکالنا درست نہیں ہے۔

نوید رضا نے کہا کہ علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کی لکھی گئی اسکرپٹ سے لائنس نکال دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے ڈرامے کے اس سین میں یاسر کے ساتھ شامل نہیں ہونا ہے۔

اداکار نے کہا کہ یاسر نواز اپنے بالوں میں ہیئر ڈرائر کررہے ہوتے تو اُس سے بھی علیزے شاہ کو مسئلہ ہوتا تھا۔نوید رضا نے مزید کہا کہ ’اس طرح اپنے سینئر اداکار سے بات کرنا بدتمیزی کہلاتا ہے جوکہ بالکل غلط ہے۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow