کسی نے فون کرنے پر ڈانٹا تو کہیں کسی معصوم کی جان چلی گئی ۔۔ گذشتہ ہفتے کی 5 وائرل خبریں جو سوشل میڈیا پر چھائی رہیں

image

سوشل میڈیا اور اِس کا استعمال کرنے والے صارفین کے مابین تعلق بہت گہرا ہوتا ہے۔ کیونکہ آج کے ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا کا استعمال بچوں سے لے کر بڑوں یہاں تک کہ بزرگ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

وہیں صارفین کی دلچسپی سوشل میڈیا کااستعمال کرتے ہوئے اس وقت اور بھی زیادہ بھی بڑھ جاتی ہے جب وائرل تصاویر ، ویڈیوز یا کوئی ٹرینڈ مشہور ہورہا ہو۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر میمز کا بھی کردار ہوتا ہے جس سے صارفین مزید محظوظ ہوتے ہیں۔

Hamariweb.com کی جانب سے ہر ہفتے کے آغاز میں گذشتہ ہفتے کی وائرل ہونے والی خبروں کی ایک ہی پوسٹ جاری کی جاتی ہے جن میں تمام مقبول ہونے والی خبریں ، تصاری اور ویڈیوز شامل ہوتی ہیں جو ہمارے پڑھنے والوں کے لیے خاص توجہ کا مرکز بنتی ہے۔

1- حادثے میں نوجوان جاں بحق

شہر کراچی میں آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے اور بیشتر قیمتی جانیں اس میں ضائع ہورہی ہیں۔ گذشتہ ہفتہ حسین رضوی نامی نوجوان ٹرک حادثے میں زندگی کی بازی ہارا جو صبح دفتر جا رہا تھا۔ نوجوان حسین رضوی صبح دفتر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری اور وہ شدید زحمی ہوا اور اسی وقت دم توڑ گیا۔ نوجوان کی موت پر ہر سوشل میڈیا صارف بے حد افسردہ دکھائی دیا۔

2- شاہین کی غیر ضروری تھرو

گذشتہ ہفتے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک بنگلادیشی بیٹر کو غیر ضروری تھرو دے ماری جس کی خبریں سوشل میڈیا چھائی رہیں۔ گذشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے شاہین پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 15 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

3- حریم شاہ کی شیخ رشید کو فون کال

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا سے غائب ہوجائیں ایسا ممکن نہیں۔ وہ ایک بار پھر سے اپنی کیے پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بنیں۔ حریم نے ایک ویب چینل کے پروگرام میں میزبان کے کہنے پر وفاقی وزیر شیخ رشید کو فون کال کی جس کے بعد انہیں شیخ رشید کی جانب سے جھاڑ پلادی گئی۔ اسی کیے پر گذشتہ ہفتہ حریم سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

4-ندا یاسر

پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ایک بار پھر خبروں کا حصہ بنیں دکھائی دیں۔ اور ان کے ایک بار پھر وائرل ہونے کی وجہ بنا ان کا مارننگ شو جس میں انہوں نے حقیقی زندگی کی ساس بہو کو مدوع کیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے جب ان کا پروگرام دیکھا تو کہا کہ یہ پروگرام میں ساس بہو کو لڑوا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کے پروگرام پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کر ڈالا۔ گذشتہ ہفتے ندا یاسر بھی چھائی رہیں۔

5- 83 سالہ خاتون کی 28 سالہ لڑکے سے شادی

ایسی کئی طرز کی شادیاں دیکھی اور سنی گئیں کہ پاکستان نوجوان غیر ملکی خاتو ن بیاہ کر لے آئے۔اب ایک ایسی ہی طرز کی شادی نے گذشتہ ہفتے سب کو ہلا کر دکھ دیا تھا۔ 28 سالہ نوجوان نے 82 سالہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون باربرہ سے پسند کی شادی کر کے صارفین کو دنگ کر دیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts