طالبان نے عورتوں پر نئی پابندی لگادی۔۔ جانیے وہ 8 نکاتی پابندیاں کونسی ہے؟

image

طالبان کی افغانستان میں حکومت قائم ہونے کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ خواتین سے متعلق سخت قوانین سامنے آسکتے ہیں۔

تاہم طالبان کی جانب سے خواتین پر ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جبکہ خاتون رپورٹر کیلئے حجاب پہننا ضروری ہوگا۔

اسلامی قوانین کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر بھی پابندی ہوگی۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق طالبان کی جانب سے 8 نکاتی ہدایات نامہ جاری کیا گیا ہے۔

چند پابندیاں کچھ یوں ہیں

اسلامی قوانین کی منافی فلموں اور مردوں کے برہنہ جسم کا دیکھانے پر پابندی ہوگئی۔

ایسے مزاحیہ پروگرام جس میں کسی شخص کا مذاق اڑایا جائے یا پھر مذہب کی تضحیک کی جائے ان پر پابندی عائد ہوگئی۔

اسی فلموں پر بھی پابندی ہوگی جو غیر ملکی ثقافت کو اجاگر کرے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں زیادہ تر غیر ملکی ڈرامے دکھائے جاتے تھے، جن میں خواتین کا مرکزی کردار ہوتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts