پیٹرول پمپ ڈیلرز کا مطالبہ ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے مارجن میں 6 فیصد اضافے کا مطالبہ تاحال پورا نہیں کیا جاسکا ہے اس لئے آل پاکستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ 25 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔