مجھے دیکھ کر اپنا سر 3 بار جھکایا پھر ۔۔ خاتون پائلٹ کو پہلی مرتبہ دیکھ کر پرویز مشرف نے جاپانی لوگوں کی طرح سلام کیوں کیا؟

image

دنیا بھر میں حجاب پہننے والی لڑکیوں کو کچھ تنگ زہن لوگ اچھا نہیں سمجھتے اور کچھ کی تو یہ بھی رائے ہے کہ یہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے مگر یہ بلکل حقیقت نہیں ہے۔

اس با تو اس طرح ثابت کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی خاتون پائلٹ شہناز لغاری وہ پہلی خاتون پائلٹ ہیں جو حجاب پہن کر جہاز اڑاتی ہیں، انکا اور جنرل پروزیز مشرف کا ہاتھ ملانے کا قصہ آج کل کافی وائرل ہو رہا، آئیے جانتے ہیں۔

پاکستان کی پہچان پائلٹ شہناز لغاری کہتی ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں سن 2001 میں ایکسپو کی تقریب منعقد ہوئی جس میں واحد لڑکی جس نے حجاب پہنا تھا وہ میں ہی تھی۔

اس موقعے پر مجھے کئی آفیسرز کی بیگمات نے اشاروں کنایوں میں اس بات کا احساس دلایا کہ ایسی جگہوں پر حجاب کی کیا ضرورت؟ جواباََ میں بس مسکرا دیتی تھی۔

اس کے بعد کچھ دیر میں جنرل صاحب خواتین سے سلام کرنے لگے اور تمام خواتین نے انکے ساتھ بھی ہاتھ ملایا اور تصاویر کھینچوائیں۔ یہ سب دیکھ کر میں بھی اندر سے ڈری ہوئی تھی کیوں کہ میں کسی بھی غیر مرد سے ہاتھ نہیں ملا سکتی تھی اس لمحے جنرل پرویز مشرف میں جانب موڑے اور مجھے حجاب میں دیکھا تو۔

دونوں ہاتھ کم پر باندھ لیے اور جاپانیوں کے طریقہ سے مجھے 3 مرتبہ سر جھکا کر سلام کیا، جنرل صاحب کا یہ رویہ دیکھ کر خواتین کا مجمع میری طرف حیرت سے دیکھنے لگا۔

اسی لمحے میں میری آنکھیں بھیگ گئیں اور انکھوں میں واضح آنسو نظر آنے لگے ساتھ ہی ساتھ یہ محسوس ہوا کہ جیسے فضاؤں میں قرآن پاک کی آیت گونج رہی ہے اور وہ آیت یہ تھی کہ۔

"تم پہچان لی جاؤ اور ستائی نہ جاؤ" اور اس دن میں نے یہی محسوس کیا کہ یہ حجاب ہی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔اس واقعے کے بارے میں انکا مزید کہنا تھا کہ میری پیدائش اور پرورش جس خاندان میں ہوئی ہے وہاں حجاب لباس کا بے حد ضروری حصہ ہے۔

سو شروع سے حجاب لیا اور کبھی بوجھ نہیں لگا لیکن جب 15 سال کی عمر کو پہنچی اور قرآن پاک کو اپنی سوچ سے پڑھا اور سمجھا تو یقین اور بھی مضبوط ہو گیا کہ حجاب ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔

خاتون کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری کا گھرانا ایک دین دار، باحیا اور پڑھا لکھا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خواتین کی ترقی کیلئے کئی انسٹیٹیوٹ بھی کھول رکھے ہیں جہاں مختلف قسم کے کورسز کروائے جاتے ہیں تاکہ خواتین اپنا روزگا خود کما سکیں۔

یہاں آخر میں یہی کہنا چاہوں گا کہ اگر انسان زندگی میں کچھ کرنے کی ٹھان لے تو اللہ پاک ہمیشہ کامیاب کرتا ہے۔

آج یہی وجہ ہے کہ دنیا کی پہلی خاتون پائلٹ بننے پر انکا نام " گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ " میں درج ہوا جو کہ انکے گھر والوں ساتھ ساتھ پورے پاکستان کیلئے باعث ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts