بوڑھی ماں کی خدمت ہم پر فرض ہے ۔۔ کس طرح ایک جوان بیٹا اپنی ماں کے ہاتھ پیر دھو رہا ہے، ویڈیو دیکھیئے

image

ماں کی خدمت اس کی اولاد پر فرض ہوتی ہے۔ اور جب ماں بوڑھی ہوجاتی ہے تو اس کا خیال رکھنا اور بھی زیادہ ضروری ہوجاتا ہے۔ بدقسمت ہوتی ہیں وہ اولادیں جو ماں کی خدمت سے محروم ہوتی ہیں۔

ماں ایک وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے لیے اتنی تکلیفیں برداشت کرتی ہے۔ بچپن میں کھلاتی پلاتی ہے اور ہر طرح سے اولاد کی پرورش میں اپنی زندگی گزار دیتی ہے۔ لیکن جو حقیقت میں اپنی ماں سے محبت کرتا ہے وہ اسے کبھی مشکل میں پھنسنے نہیں دیتا۔

ماں کی خدمت کیسے کی جاتی ہے آج آپ کو دکھائیں گے۔ ایک شخص جس کی اپنی والدہ سے محبت ایسی ہے کہ دیکھنے والے آبدیدہ ہوجائیں اور اس سے کچھ سبق دیکھیں۔

سوشل میڈیا پر ماں اور بیٹے کی ویڈیو وائرل ہورہے جس میں ایک جوان بیٹے کو بوڑھی ماں کی خدمت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوڑھی ماں کے پاؤں ایک ٹب میں ہیں اور اس کا بیٹا کس محبت کے ساتھ اپنی ماں کے پیر ایک پائپ سے دھو رہا ہے۔

پہلے وہ اپنے ہاتھوں میں صابن لگاتا ہے اور پھر اس سے اپنی والدہ کے پیروں کو اچھی طرح صاف کرکے انہیں دھو دیتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ ماں کے پیر دھونے کے دوران انہیں چومتا بھی ہے اور پھر ان کے ہاتھ اور منہ بھی پانی سے صاف کرتا ہے۔

دیکھیے ویڈیو۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو میں موجود اس شخص کے ایک نیک کو بھرپور انداز سے سراہ رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts