اس دنیا سے سب نے ہی ایک نہ ایک دن جانا ہے مگر انسان کو کیا پتہ ہوتا ہے کہ کب اسکی خوشیاں غموں میں بدل جائیں ۔آج ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شادی کی تقریب میں جاتےہوئے پوری کی پوری فیملی ہی جاں بحق ہو گئی۔
ہوا کچھ یوں کہ پنجاب کے علاقے اوچ شریف میں ایک فیملی اپنی کار میں ہنسی خوشی شادی کی تقریب کیلئے جا رہی تھی کہ انکی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح جا کر پول سے ٹکرائی تو ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، 2 بیٹے اور 1 بیٹی شامل تھی تاہم اب ریسکیو اہلکاروں نے پانچوں افراد کی میتوں کو روررل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ آپ جب بھی کسی طویل سفر پر جا رہے ہوں یا پھر موٹروے پر سفر کر رہے ہوں۔
تو آپ کیلئے ضروری ہے کہ اپنی گاڑی جس میں سفر کرنا ہے اسے مکمل چیک کریں مثلاََ اس کی لائٹس، انڈیکیٹرز صیحیح سے کام کر رہے یہی نہیں بلکہ ٹائرز اور انجن بھی چیک کریں کہیں یہ کمزور تو نہیں ہو گئے۔