30 سال تک ٹوائلٹ کا پانی پینے کے لئے استعمال ہوتا رہا۔۔ اسپتال میں سنگین غلطی کا انکشاف

image

پانی زندگی کا بنیادی جز ہے اسی وجہ سے دنیا بھر میں استعمال کے پانی کو صاف کرنے کے لئے مختلف حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔ خاص طور پر اسپتالوں میں تو گندے پانی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن حال ہی میں جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی سے ہی ملحقہ اسپتال کی ایک بلڈنگ میں30 سال تک گندا پانی استعمال ہوتا رہا۔

یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بلڈنگ کی تعمیر کے وقت ہی ٹوائلٹ کے پائپ، صاف پانی کے پائپس کے ساتھ جوڑ دیے گئے جس کی وجہ سے اسٹاف اور مریض 30 سالوں سے گندے پانی سے ہی ہاتھ دھوتے رہے اور پینے کے لئے بھی استعمال کرتے رہے۔

خبر کے سامنے آتے ہی جاپان کے لوگوں میں شدید ذہنی تناؤ پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد اوساکا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اور وائس پریزیڈینٹ کازوہیکو ناکاٹانکی نے معافی مانگتے ہوئے کہا “میں معذرت خواہ ہوں کہ جس اسپتال کا کام عوام کو صحت کی سہولیات دینا ہے اس کی وجہ سے لوگوں کو ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts