خدا کے معجزات کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہوتا ہے اور اس کا ایمان اور مضبوط ہوجاتا ہے۔ پیغمبروں کے دور میں بڑے بڑے معجزات انسانی آنکھ اپنے سامنے ہوتا دیکھتی تھی لیکن آج کے موجودہ دور میں ایسا بہت کم دیکھنے میں آتا ہوگا۔
بہت سے لوگ ایسے بھی موجود ہیں جنہیں اپنے جسم پر کہیں نہ کہیں اللہ یا رسول کا نام لکھا نظر آجاتا ہے جیسے ماتھے پر ہاتھ پر۔ بلاشبہ یہ اللہ کی قدرت ہے اور ایسا اکثر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ اور ایسے لوگ اپنے آپ کو خوش قسمت بھی سمجھتے ہیں۔
اب ایک ایسی خاتون سامنے آئی ہیں جن کے حوالےسے کہا جا رہا ہے کہ ان کے بائیں ہاتھ پر قدرتی طور پر اللہ لکھا ہے۔ مذکورہ خاتون خود اس حوالے سے 'سوشل پاکستان' کو انٹرویو دیتے ہوئے بتاتی ہیں کہ اللہ ہی مدد کرنے والا ہے اس میں میرا کوئی کمال نہیں ہے۔
خاتون کو اس حوالے سے معلوم نہیں تھا کہ ان کے ہاتھ پر اللہ لکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نماز پڑھ رہی تھی اور میری نظر اپنے ہاتھ پر پڑی تو جب میں نے غور کیا تو واقعی نسوں سے میرے ہاتھ پر اللہ کا نام قدرتی طور پر لکھا ہوا ہے۔
انہوں نے تفصیل سے اس پورے معاملے کے بارے میں بتایا کہ گذشتہ برس جب کورونا پھیلا ہوا تھا تو ان کے اہلخانہ کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ قرنطینہ میں سورۃ رحمن کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ تو اس وقت جب خاتون نماز ادا کر رہی تھیں تو جب دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے تو ان کو محسوس ہوا کہ جیسے ان کے ہاتھ پر اللہ لکھا ہے۔
خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے غور کیا تو واقعی قدرت طور پر ان کے بائیں پر اللہ لکھا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس چیز پر کوئی غرور نہیں ہے بلکہ میں تو اللہ کا بہت شکر ادا کرتی ہوں۔