عمران خان کی جگہ بنانے کے لئے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔۔ امریکی فارنزک ماہر نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب آڈیو کی تصدیق کردی

image

امریکی ادارے “فیکٹ فوکس“ کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو انھوں نے دو ماہ پہلے حاصل کرلی تھی اور ملٹی میڈیا فرانزک میں مہارت رکھنے والی مشہور امریکی ادارے “گیریٹ ڈسکوری“ سے اس کی جانچ بھی کروائی گئی ہے۔ فرم کا کہنا ہے کہ آڈیو بالکل درست ہے اور اس میں ایک لمحے کا بھی وقفہ نہیں ہے۔

مریم نواز کو بھی سزا دینی ہوگی

کچھ دن پہلے سابق چیف جسٹس سے منسوب ایک آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں وہ کسی سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ “ عمران خان کی جگہ بنانےکے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہوگی، مبینہ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے“

امریکی ادارے کی تصدیق

البتہ ثاقب نثار خود اس آڈیو کو جھٹلا چکے ہیں لیکن اب امریکی ماہرین کی جانچ اور تصدیق کے بعد معاملہ دوبارہ سنگین صورت اختیار کرچکا ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts