کوئی منٹوں میں لاکھوں خرچ کر لیتا ہے، تو کوئی امیر ہونے کے باوجود بھی سادہ ہے ۔۔ جانیے مکیش امبانی اور رتن ٹاٹا دن کے کتنے لاکھ خرچ کرتے ہیں؟َ

image

دنیا میں ایسے کئی لوگ ہیں جو کہ اپنی محنت اور مشقت کیوجہ سے کامیاب ہوئے ہیں، بھارت کے دو بڑے نام بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مکیش امبانی اور رتن ٹاٹا سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

مکیش امبانی اس وقت ایشیاء کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ رتن ٹاٹا بھی اسی لسٹ کا حصہ ہیں۔ 1839 میں جمشیدٹی ٹاٹا نے 21000 روپے سے کاروبار کا آغاز کیا تھا۔ ان پیسوں سے انہوں نے ممبئی میں ٹیکسٹائل ٹریڈنگ کا کام شروع کیا۔ اور پھر کاروبار میں منافع دیکھ کر انہوں نے ناگپور میں پہلی ٹیسکٹائل مل شروع کی اور اس طرح ٹاٹا کمپنی کی شروعات ہوئی۔
اسی طرح آںے والی پیڑھی نے جمشید ٹی ٹاٹا کا سپنا پورا کیا اور اس پودے ایک گھنہ درخت بنا دیا۔ دوسری جانب سے مکیش امبانی کے والد کا تعلق ایک مڈل کلاس گھرانے سے تھا جو کہ بیرون ملک نوکری کیا کرتے تھے۔ وہ پیسے بچایا کرتے تھے اور ان پیسوں سے کوئی کاروبار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس طرح محنت اور مشقت کے بعد نیرو بھائی امبانی نے ریلائنس کمرشل کارپوریشن کے نام سے کمپنی شروع کی جو کہ مصالحوں کا کاروبار تھا۔ نیرو بھائی نے انوسٹرز کو کمپنی میں پیسہ لگانے کا مشورہ دیا جس کے بعد انہیں اور انویسٹرز کو فائدہ ہوا تھا۔ ان کے کامیاب کاروبار کی وجہ سے نیرو بھائی کا نام دنیا کے جریدے فارٹیون 500 میں شامل کیا گیا تھا۔ جبکہ ان کا بزنس اس وقت 75 ہزار کروڑ روپے تک ہو گیا تھا۔ لیکن والد کی وفات کے بعد دونوں بھائیوں میں یہ کاروبار بنٹ گیا اور پھر انیل امبانی کا کاروبار ٹھپ ہو گیا تو دوسرے کا بڑھ گیا۔
]
اب بات کرتے ہیں ان دونوں کمپنیز میں کس کے پاس زیادہ پیسا ہے؟ امبانی کی ریلائنس کمپنی اس وقت پیٹرولیم، انشورنس، ری ٹیل سمیت کچھ محدود سیکٹرز میں کاروبار کر رہے ہیں۔ ان کی آمدنی 88 ملین بھارتی روپے بنتی ہے۔
جبکہ دوسری طرف ٹاٹا گروپ ہے جس کی 135 کمپنیز ہوتے ہوئے بھی رتن ٹاٹا امبانی سے پیچھے ہیں۔ ٹاٹا کمپنی اس وقت اسٹیل، آئی ٹی، ایجوکیشن، کیمیکل سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں کام کر رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود رتن ٹاٹا امبانی سے کم امیر ترین ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مکیش امبانی 48 فیصد شئیرز کے مالک ہیں ، یعنی کمپنی کے منافع کا 48 فیصد مکیش امبانی کو جاتا ہے۔ اسی لیے ان کا نیٹ ورتھ 88 بلین ڈالڑز ہو گیا تھا۔ لیکن رتن ٹاٹا کا اپنی کمپنی میں صرف 1 فیصد شئیر ہی ہے۔ اور 66 فیصد شئیرز ان کے ٹرسٹس کے نام ہیں۔ انہیں 135 کمپنیاں ملی تھیں مگر انہوں نے صرف ایک کمپنی لی اور باقی عوام کے لیے چھوڑ دی۔
خرچہ بولتا ہے، یہ بات تو سنی ہوگی لیکن کئی بار دکھاوے سے لوگ بچتے بھی ہیں۔ جیسے کہ رتن ٹاٹا۔ خیر مکیش امبانی کے پاس پیسہ ہے جسے وہ دکھاتے ہیں چاہے بچوں کی شادی جس میں 10 کروڑ خرچ کیے گئے یا پھر اہلیہ کو تین بار 1 ہزار فیٹ کا جہاز تحفے میں دیے ہوں، اس کے علاوہ مکیش امبانی کی اہلیہ کی گھڑیاں بھی چرچے میں رہتی ہیں جن کی قیمت کروڑوں میں ہوتی ہے۔ مکیش امبانی ہر موقع پر دولت کو دکھاتے ہیں۔ ان کا گھر اتنا بڑا ہے کہ ممبئی شہر کا ایک حصہ کی آبادی اس میں آ سکتی ہے۔
جبکہ دوسری جانب رتن ٹاٹا ہیں جو کہ اپنے چھوٹے سے بنگلوں میں رہتے ہیں۔ ان کے گھر میں ضرورت کی ہر چیز موجود ہے لیکن ان کا پیسہ ہر اس کام میں لگتا ہے جس میں بھارت کو فائدہ ہو یا پھر عوام کی بہتری ہو۔ وہ نمود و نمائش کے بجائے سماجی کاموں میں اپنا پیسہ لگاتے ہیں۔ رتن ٹاٹا کا ٹاٹا ہیلتھ صحت کے سیکٹر میں بے شمار کامیابی سمیٹ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US