میرے پھیپھڑوں کے مرض کا علاج ممکن ہے، اگر ۔۔ ڈرامہ نگار سیما غزل نے عمران خان سے اپیل کر دی، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

image

مشہور پاکستانی شخصیت اور ڈرامہ نگار سیما غزل اپنے منفرد ڈرامہ نگاری کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ ان کے انداز کو ناظرین بے حد پسند کرتے ہیں۔ لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان سے متعلق ایک ایسی خبر دیں گے جسے سن کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے۔

گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ سیما غزل پھیپھڑوں کے موزی مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں، اس خبر کے بعد چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ لیکن اب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ہے جس میں وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور صدر پاکستان سے اپیل کر رہی ہیں۔ اپنی اپیل میں سیما غزل کا کہنا تھا کہ میں پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو گئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ساری رپورٹس آ گئی ہیں جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ مجھے پھیپھڑوں کا موذی مرض لاحق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ٹرانسپلانٹ ہونا ضروری ہے ورنہ میں اسی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہو جاؤں گی۔ یقیناً آپ لوگ ایسا نہیں چاہیں گے اور مجھے اس مشکل سے نکالیں گے۔
سیما غزل کا کہنا تھا کہ میرا علاج امریکی ریاست ٹیکساس میں ممکن ہے، اور مجھے امید ہے کہ حکومت پاکستان میری اپیل پر میری مدد کرے گی۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سیما غزل کو جلد از جلد شفا عطا کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow