یہ دو حصوں میں الگ کیسے ہوگئیں ۔۔ جانئیے ثانیہ مرزا کی اس تصویر کے پیچھے کیا راز چھپا پے؟

image

معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر کے باعث صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

اب ان کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداح اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں انہیں دو حصوں میں تقسیم ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا کی مذکورہ تصویر پر پہلے تو لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا اور سوچا کہ ان کا نیچلا حصہ کیسے علیحدہ ہوگیا۔

اس حوالے سے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پوسٹ پر کیپشن لکھاکہ سوچا اپنی ٹانگوں کو تھوڑا آرام دے دوں۔

ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں صارفین ردعمل دے رہے ہیں ، چند گھنٹوں میں ہی ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد پوسٹ کو لائک کرچکے ہیں اور بڑی تعداد نے اس پر تبصرہ بھی کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow