ماں اور بچے کی صحت بہت زیادہ ضروری ہوتی ہے اس بات کی سمجھ آخر کار اب سندھ حکومت کو آ ہی گئی ہے، سندھ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ دوران حمل ماں کا اب مفت چیک اپ کیا جائے گا۔
اور بچے کی بہترین پرورش کیلئے ماہانہ 1 ہزار وظیفہ بھی دیا جائے گا یہی نہیں بلکہ یہ اور بہت سے سہولیات بیچے کی پیدائش سے لے کر اگلے 2 سال تک انٹرنیشنل معیار کی سہولیات دی جائیں گی۔
اس احسن اقدام کا فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ پروگرام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے جسے ابتداء میں عمر کوٹ اور تھر پارکر میں شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کے عین مطابق شروع کیا جا رہا ہے جس میں بچے اور ماں کو 2 سال تک پیدائش کے بعد بھی وہی بہترین اور معیاری سہولیات فرام کی جائیں گی۔
اب یہ سوال یہاں پیدا ہوتا ہے کہ مائیں کس طرح یہ سہولیات حاصل کر سکتی ہیں تو اس کیلئے ایم ۔آئی۔ایس سسٹم کی ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔
جس میں حاملہ خاتون کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا ہوگا اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں اس قسم کا بہترین پروجیکٹ سندھ کے دوسرے اضلاع میں بھی شروع کیا جائے گا۔