چڑیا گھر کے جانوروں کا کھانا پینا بند اور اب سفید شیر مر گیا
بچوں کا من پسندیدہ چڑیا گھر کا سفید شیر انتقال کر گیا، جو پچھلے 13 روز سے بیمار تھا۔ کراچی کے چڑیا گھر میں 5 مہینے کے دوران انتقال کرنے والا یہ دوسرا سفید شیر ہے۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد نے بتایا کہ:
" کراچی چڑیا گھر کے سفیر شیر کا علاج جاری تھا۔ اس کو پھیپھڑوں کا مرض لاحق تھا، اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، لیکن حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی بتائی جائے گی۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ:
"
نایاب نسل کا سفید شیر 2012ء میں افریقہ سے کراچی چڑیا گھر لایا گیا تھا"
اب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی سفید شیر کے انتقال کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔