میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ کچرے میں قُرآنی آیات یا صفحات نہ پھینکیں ۔۔ کچرے میں مقدس چیزیں پھینکنے پر کچرا اُٹھانے والا برس پڑا

image

قرآن ایک مُقدس کتاب ہے۔ جو تمام مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔ اس کے صفحات اور قرآنی آیات کو کچرے میں اکثر لوگ پھینک دیتے ہیں۔ کچھ بے دھیانی میں ان کو ڈال دیتے ہیں جو کہ بہت غلط ہے۔ کچرا اٹھانے والے جمعدار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسا ہرگز نہ کریں۔

جمعدار عادل (فرضی نام) کہتے ہیں کہ: '' میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ قرآنی آیات یا صفحات کو کچرے میں نہ ڈالیں، یہ بہت گناہ ہے۔ کچرا پھینکتے وقت جگہ تو دیکھ لیا کریں، ایک مرتبہ اپنے کچرے پر خود بھی نظرِ ثانی کیا کریں کہ آپ کیا اور کب پھینک رہے ہیں۔ سارا کوڑا ایک جگہ جمع ہوتا ہے۔ ہمارے ہاتھ بھی ناپاک ہوتے ہیں اور ہم ان ہاتھوں سے کچرا چنتے ہیں جوکہ بہت شرم کی بات ہے۔ جس قرآن، دین ایمان سے دنیا اور آخرت ہے ہم اسی کو کچرے میں پھینک رہے ہیں۔ پڑھے لکھے ہونے کا کوئی ثبوت تو دیں۔ ''

ویڈیو ملاحظہ کریں:

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts