محبت ایک ایسا نام ہے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ شادی کے کچھ ہی عرصے کے بعد میاں بیوی کے درمیان سے ختم ہو جاتی ہے مگر ایک ایسا پاکستانی بھی ہے۔
جس نے بیوی کی سالگرہ پر بیوی سے انتہائی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی خوبصورت بیوی کو ہیرے کی انگوٹھی،گاڑی دی اور ترازو میں تول کر اس کے وزن کے برابر مہنگے مہنگے تحائف دیے۔
اس شخص کا نام ہے محمد ناصر اور یہ پنجاب کے علاقے پتوکی کا رہنے والا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیوی کی سالگرہ آنے والی تھی تو یہ بھی مجھ سے بہت محبت کرتی ہیں تو یہ جب سالگرہ کی تقریب میں مہمانوں کو دعوت دیتی تھیں تو کہتی تھیں کہ آپ آجائیں بس میرے شوہر نے تو مجھے تحفوں میں تول دینا ہے آپ تحفے نہیں لائیں۔
تو بس میں نے سوچا کہ کچھ الگ کیا جائے اور میں نے سب سے پہلے ان کے لیے ایک ہیرے کی انگوٹھی، مہران کار اور موٹر سائیکل خریدی اس کے بعد ان کیلئے گفٹ جمع کرتا رہا جس میں مجھے پورا 1مہینے سے زیادہ کا وقت لگا۔
کیونکہ ایک طرف تو نایاب نایاب گفٹ ڈھونڈھنے میں وقت لگ رہا تھا تو دوسری طرف انکا وزن ہے 68 کلو ہے تو مجھے انہیں ترازو میں تولنا تھا جس کیلئے 75 کلو وزنی گفٹ جمع کرنے میں یہ اتنا وقت لگ گیا۔
محبت کی شادی کرنے والے ناصر صاحب کا کہنا ہے کہ سب لوگ جانتے ہیں کہ مجھے ان سے کتنی محبت ہے اور اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا بس یہی کہوں گا آج شادی کو 5 سال کا عرصہ ہو گیا ہے جو بھی دیکھتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ یوں لگ رہا ہے کہ ابھی جیسے 2 مہینے شادی کو ہوئے ہوں۔
مزید یہ کہ کبھی کبھار اپنی محبت کو سرپرائز دینے کیلئے خود بریانی بنا کر کھلاتے ہیں مگر وہ اچھی نہیں بنتی اور کھیر نما کوئی چیز بن جاتی ہے جسے یہ بہت لذیز کہتی ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ اتنے پیسے لگاتے ہیں بیوی پر تو اس کی وجہ کیا صرف محبت ہی ہے تو ان کا کہنا ہے کہ جی ہاں لیکن ایک وجہ یہ ہے کہ مجھے ان پر پیسے خرچ کرنا اچھا لگتا ہے۔
کیونکہ جب میں ان کے لیے 1 لاکھ کی چیز خریدتا ہوں تو میرا اللہ مجھے 3 لاکھ روپے کا فوراََ کام دلوا دیتا ہے اور کئی بار ایسا ہوا بھی ہے اور میں نے پھر انہیں آفس سے فون کر کے یہ خوشخبری بھی دیتا ہوں کہ آپ میرے لیے خوش قسمت ہیں جس پر یہ مسکراتی ہیں اور یہی میری طاقت ہے۔
شادی کے بعد بھی اتنی محبت پر خوش نصیب بیوی کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں خوش قسمت کہتے ہیں مگر میں کہتی ہوں میں خوش قسمت ہوں جو ایسا جیون ساتھی ملا،یہی وجہ ہے کہ اتنے سالوں بعد بھی کبھی لڑائی نہیں ہوئی ، ہم ایک دوسرے کو سمجھ کر چلتے ہیں۔
اور میں ان کی ہربات مانتی ہوں کیونکہ مجھے پتا ہے کہ یہ میرے ساتھ کچھ غلط نہیں ہونے دیں گے اور میں اپنے خاوند پر آنکھیں بند کر کے یقین کرتی ہوں۔
ناصر صاحب کی بیوی کا انکی تعریف میں مزید کہنا تھا کہ اگر ہر کسی کو ایسا شوہر چاہیے تو اپنے شوہر کو سمجھنا شروع کریں اور کوشش کریں کبھی لڑائی نہ ہو۔آپ سوچ رہے ہوں گے اتنی دولت کہاں سے آئی تو اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ناصر صاحب پیشے کے لحاظ سے پروفیسر اور یوٹیوبر ہیں۔
ان ہی کے بقول یہ یوٹیوب سے لاکھوں روپے کم ارہے ہیں، اب تو بیوی کے ساتھ مل کے انہوں نے 3 یوٹیوب چیننل کھول لیے ہیں جہاں یہ تعلیم سے متعلق ہی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں۔
بیوی کی سالگرہ کو یاد بنانے کیلئے انہوں نے اپنی 20 دن کی یوٹیوب کی کمائی لگا دی ہے اور سب نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ بھی اس میدان میں قدم رکھیں۔