سردیوں کے موسم میں جہاں گرم کپڑوں کے لئے مارکیٹ میں رش بڑھ جاتا ہے وہیں لوگ جوتوں کے لئے بھی ایسی مارکیٹس ڈھونڈھتے ہیں جہاں بند منہ کے آرام دہ جوتے مل سکیں۔ دفتر جانے والے اور گھومنے پھرنے کے شوقین لوگوں کی الگ الگ ترجیحات ہوتی ہیں اس لئے آج ہم اس آرٹیکل میں آپ کو بتائیں گے کن جگہوں سے آپ کو مناسب دام میں اچھے جوتے مل سکتے ہیں۔
اسٹائلو
اس برانڈ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان کے دام بہت زیادہ نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹائلو میں اس سال کی کلیکشن میں انتہائی آرام دہ اور ہر رنگ کے جوتے متعارف کروائے گئے ہیں۔ وہ خواتین جو بند منہ کے اور بغیر ہیل کے جوتے تلاش کررہی ہیں وہ یہاں سے لے سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹائلو میں ویلویٹ کی چپلیں بھی موجود ہیں۔ اسٹائلو میں اس وقت سیل لگی ہے اور تین ہزار کے جوتے 800 میں مل رہے ہیں۔
بورجان
بورجان برانڈ پر سیل بھی ہے اور سامنے سے بند جوتے اور چپلوں کی وسیع ورائٹی یہاں موجود ہے۔ اس برانڈ کے جوتے اور چپل دفتر جانے والی خواتین کے لئے انتہائی موزوں ہیں۔
سیفائر
سیفائر برانڈ یوں تو کپڑوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے لیکن اس سال ونٹر کلیکشن میں انھوں نے جوتوں کی ایسی رینج متعارف کروائی ہے جس میں ہیل والے بوٹس، لیدر ویجز اور فینسی دیدہ ذیب ہیلز بھی شامل ہیں۔ سیفائر برانڈ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انسٹالمنٹ پر بھی اپنی چیزیں سیل کررہا ہے۔
ہش پپیز
ہش پپیز میں مختلف اور فنکی ڈیزائنز والے جوتے چپل بھی ہیں جنھیں لڑکیاں خاص طور پر پسند کریں گی۔ یہ برانڈ اگرچہ تھوڑا مہنگا ہے لیکن کوالٹی اور فیشن کے اعتبار سے کافی اچھا ہے۔
گل احمد
اگر کسی کو روایتی اور خوبصورت کولہا پوری چپلیں لینی ہوں تو اسے سیدھا گل احمد “آئیڈیاز اسٹور“ کا رخ کرنا چاہئیے۔ مختلف اور شوخ رنگوں کی کولہا پوری چپلیں سیل میں انتہائی کم داموں میں مل رہی ہیں۔