مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر رواں سال اگست کے مہینے میں شادی کے بندھین میں بندھے۔ ان کی نکاح سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا۔ شادی کی تقریب کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر سماں باندھ دیا تھا۔ لیکن مریم نواز نے ویڈیو کال پر بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
دونوں جوڑے کی شاد ی کی تقریب ان کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل دی لینس بورو میں منعقد ہوئی تھی جو ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع ہے۔
اب نواز شریف کے پوتے جنید صفدر کے ولیمے کی تیاری زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ولیمی کی تقریب کا کارڈ بھی چھپ چکا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق کے بعد ولیمے کا کارڈ منظر عام پر آگیا جو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔
سوشل میڈیا ایپلیکیش انسٹاگرام پر ایک ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ زیر نظر کارڈ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا ہے۔
وائرل ہونے والے کارڈ کے اوپر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح کی تصویر بھی موجود ہے جب کہ کارڈ پر ولیمے کی تاریخ بھی اگلے ماہ 17 دسمبر لکھی گئی ہے۔