ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی ۔۔ خوشی کے موقع پر ان کے والد نے تصاویر شئیر کردیں

image

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے آفیشلی آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کرلی۔

ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنی صاحبزادی کی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشخبری شئیر کی اور ساتھ ہی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

ملالہ کے والد زیاالدین یوسف زئی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں ملالہ کے شوہر عصر ملک اور ساس بھی موجود ہیں۔

خیال رہے ملالہ یوسفزئی نے صرف 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام حاصل کیا تھا جب کہ انہوں نے گزشتہ سال برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات میں گریجوایشن کی ڈگری مکمل کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US