نومولود بچے کو کچرا کُنڈی میں کیوں پھینکا؟ تحقیقات جاری

image

گُلشنِ حدید میں نامعلوم افراد نے بچےکو کچرا کنڈی میں پھینک دیا۔ جس کی اطلاع را گزر خاتون نے پولیس کو دی۔ بچے کو ایدھی اہلکار فوری طور پر قومی ادارہ برائے اطفال لے گئے، جہاں بچے کو آئی یو سی میں رکھا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق:

'' جس خاتون نے بچے کے کچرا کنڈی میں ملنے کی اطلاع کی تھی، ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بچہ جھلسا ہوا ہے اور شاید اس کو کوئی جلد کی بیماری ہے۔ البتہ بچہ بالکل نارمل ہے۔ وہ جلدی بیماری میں مبتلا ضرور ہے لیکن حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ''

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور بچے کے والدین کو ڈھونڈ رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بتایا جا رہا ہے کہ بچہ جھلسا ہوا نہیں ہے۔ جب بچہ نارمل ہے تو کچرے میں کیوں پھینکا؟ واقعے نے پولیس والوں کو بھی پریشان کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US