شادی کی خوشی میں گھر والے دھوم دھام سے خوشیاں منا رہے تھے۔ کہیں ڈھول دھماکہ تو کہیں ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم تو اتنا تیز کہ قریبی آبادی بھی پریشان ہو رہی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ نارووال میں دولہے اور قریبی 10 ساتھیوں کو پولیس نے پکڑ کر جیل میں بند کر دیا۔
واقعہ کچھ یوں ہوا کہ:
''
نارووال کے گاؤں کھڈیاں میں زمیندار محمد سلیم کے بیٹے کی شادی تھی۔ دولہا محمد نعیم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہوائی فائرنگ کی۔ مگر
بارات جانے سے قبل ہی دولہا جیل پہنچ گیا، تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
''
پولیس کے مطابق گرفتار کرنے والے افراد کے نام یہ ہیں:
''
دولہا محمد نعیم، ممتاز علی، محمد مقصود، محمد نوید اور محمد بلال .
''