پاکستانی سیاست دان اپنے منفرد انداز اور مزاحیہ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے متعلق بتائیں گے جنہوں نے میڈیا کی توجہ حاصل کر لی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے شادی کرنے کے بعد مجھے میاں شریف نے گھر بنا کر دیا، گاڑیاں دی تھیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ میری پوکٹ منی بھی میاں نواز شریف ہی دیتے ہیں، پوکٹ منی کسی ایک یا دوسری مل میں سے مختص رکھی ہوئی ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مریم نواز کے دادا میاں شریف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے گھر، گاڑی، اور تنخواہ تک کا انتظام کر کے گئے۔
اس پر صحافی نے کہا کہ پھر تو آپ گھر داماد ہیں، جس پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ہاں میں تو گھر جمائی ہوں، مجھے تو علامت ہی یہی سمجھا جاتا ہے۔
مجھے دیکھ کر لوگ رش بھی کرتے ہیں اور جلتے بھی ہیں۔ لوگ گھر جمائی ہوتا دیکھ جلتے ہیں کہ ہم کیوں نہیں ہیں۔