میں حلف اٹھاتی ہوں کہ ۔۔ ضمنی الیکشن کے دوران ووٹ کیسے خریدتے ہیں؟ویڈیو منظر عام پر آ گئی

image

بدقسمتی سے پاکستان میں خواہ وہ ملکی انتخابات ہوں یا پھر کسی ایک حلقے کی ضمنی انتخابات کروائے جا رہے ہوں، ووٹوں کی خرید و فروخت کا مجرمانہ سلسلہ لازمی کیا جاتا ہے۔

آج بھی لاہور کے این اے 133ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری تھی جس میں قرآن پاک پر حلف اٹھاوا کر نام کا اندراج اور رقم دیے جانے کا سلسلہ جاری تھا جبکہ ووٹ خریدنے والوں نے ماسک لگائے ہوئے تھے۔

این اے 133ضمنی الیکشن کیلئےمبینہ طور پرووٹوں کی خریدو فروخت کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف پھیل چکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی خریدو فرخت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے این اے 133ضمنی الیکشن کیلئے مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی مبینہ ویڈیو لیک ہوگئی، جس جگہ ووٹ خریدے جا رہے ہیں وہاں لیگی امیدوار کے بینرز لگے ہوئے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ قرآن پر حلف،نام کا اندراج اور رقم دی جارہی ہے جبکہ ووٹ خریدنے والوں نے ماسک پہن رکھے ہیں۔

مبینہ ویڈیو لیک ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ووٹوں کی خریدوفروخت پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ ویڈیوز بڑا ثبوت ہے،پیسے کا لالچ دے کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں جو کہ کھلم کھلا الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts