کراچی میں بسوں کی خستہ حالت ہے لیکن پھر بھی ڈرائیور ایک دوسرے سے ریس لگانے سے باز نہیں آتے۔ جس کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہوتے ہیں۔ ایس اہی واقعہ کراچی کی الیاس بس میں پیش آیا کہ ڈرائیور بہت تیز رفتار سے بس چلا رہا تھا، مسافر خاتون نے کہا کہ بھائی ذرا آہستہ چلاؤ تو ڈرائیور نے بھرہور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔
ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں واضح سنائی آرہا ہے کہ خاتون کہہ رہی ہیں:
''
آپ ریس نا لگائیں قیمتی جانیں گاڑی میں موجود ہیں، آہستہ چلائیں۔
''
جواب میں ڈرائیور فرماتے ہیں:
''
آپ کو نہیں بیٹھنا تو اتر جاؤ، ہم ایسے ہی گاڑی چلاتے ہیں ہمیں ٹریفک پولیس بھی نہیں روکتی۔''
خاتون نے کہا کہ میں تمہیں جیل میں ڈلواؤں گی تو ڈرائیور نے کہا:''
جیل مردوں کے لئے ہی بنی ہے، اس میں مرد ہی ہوتے ہیں، خاتون نے کہا جاہل لوگ ہوتے ہیں، ادب والے نہیں جس پر ڈرائیور نے آگے سے بحث کی۔''
ویڈیو ملاحظہ کریں:
کراچی میں یہ کوئی پہلا ڈرائیور ایسا نہیں ہے بلکہ یہاں پبلک بسوں میں ہمیشہ سے ہی ایسے واقعات دیکھنے میں آتے رہتے ہیں۔ لیکن یہ وہ بدقسمت ڈرائیور ہے جس کو پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔