قرآن کی بے حرمتی کسی بھی مسلمان کو گوارہ نہیں۔ چارسدہ میں ایک شخص نے کچھ وقت قبل قرآن کی بر حرمتی کی اور نازیباں کلام کہے جس پر علاقے کے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑی، لوگوں نے پولیس کو خبر کی جس پر کارووائی کرتے ہوئے پولیس نے مطلوبہ شخس کو گرفتار کرلیا، لیکن اب عوام کا مطالبہ ہے کہ اس کو ان کے حوالے کر دیا جائے، مگر پولیس نے ایسا نہ کیا اور مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن کو جلا دیا۔
انسپکٹر جہانگیر خان پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او بحرمند شاہ کے مطابق علاقے میں یہ بات پھیل رہی تھی کہ کسی شخص نے قرآن کی توہین کی ہے۔ جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی۔
لوگوں کو جب گرفتاری کی خبر ملی تو وہ تھانے پہنچنا شروع ہو گئے اور مطالبہ کیا کہ اس شخص کو ان کے حوالے کیا جائے۔
علی اکبر مہمند کے مطابق:
''
تھانے کا تمام سامان جل گیا ہے۔ گاڑیاں راکھ ہوگئی ہیں۔ تمام ریکارڈ جل گیا، جبکہ مظاہرین نے سوات پشاور روڈ بلاک کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔