آپکو نوکری نہ ملے تو آپ پریشان ہوتے ہیں اور لوگوں سے کہتے ہیں کہ کہیں نوکری ہو تو ضرور بتایے گا یا پھر خود ہی ہاتھ پاؤں مارتے ہیں مگر لندن میں ایک پاکستانی ایسا ہے کہ اس نے ایک ایسا عمل کیا جس سے اسے 1 دن میں ہی اس کی پسند کی نوکری مل گئی ، آئیے جانتے ہیں۔
دراصل ماجرا یہ ہے کہ لندن میں مقیم پاکستانی حیدر ملک نے اپنی تعلیم مکمل کر لی جس کے بعد وہ بھی نوکری کیلئے دھکے کھا رہے تھے۔
تو ایک دن انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر ایک سٹینڈ رکھ کر اس میں اپنی تمام تعلیمی اسناد کا نام، سوشل میڈیا ایپ لنک ڈن کا کیو آر کوڈ اور سی وی موجود تھی۔ پہلے پہل تو حیدر ملک کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
کیونکہ لوگ بس ان کے اسٹینڈپر لھے بورڈ کو دیکھتے اور چلے جاتے اور 10 منٹ تک تو عجیب و غریب سا محسوس ہونے لگا کہ شاید میں نے ٹھیک نہیں کیا۔مگر وہ کہتے ہیں نہ کہ جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہی ہوتا ہے۔
تو بلکل اسی طرح 24 سالہ حیدر ملک کو کچھ دیر بعد لوگوں نے پوچھنا شرع کر دیا اور 1 سے 2 لوگوں نے اپنے وزٹنگ کارڈ بھی انہیں دیے کہ ان سے رابطہ کر لیں تو انکی نوکری کا کچھ نہ کچھ ہو جائیگا۔
مزید یہ کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگلی ہی صبح حیدر علی کو انٹرویوز کالز آنا شروع ہو گئیں جس پر وہ بہت خوش ہوئے اور ان تمام جگہ پر انٹرویو دینے کے بعد انہیں ان کو ان کی من پسند نوکری مل ہی گئی۔
اپنے نوکری حاصل کرنے کے اس دلچسپ واقعے پر ان کا کہنا ہے کہ مجھے 1 ہفتے تک اتنی انٹرویز کالز آئیں کہ میں پریشان ہو گیا کہ کسے جواب دوں اور کسے نہ دوں۔
یہی نہیں بلکہ فرداََ فرداََ سب کو جواب دینا مشکل وہ رہا تھا تو میرے گھر والوں نے میری مدد اس طرح کی کہ جب میں کسی دوسرے سے بات کر رہا ہوتا تو وہ دوسری کمپنیز والوں کو میری طرف سے جواب دیتے۔
خیال رہے کہ اس تمام واقعے سے یہ بات تو ثابت ہو تی ہے کہ زندگی میں کچھ بھی نا ممکن نہیں، اور ہمت مرداں تو مدد خدا۔ واضح رہے کہ حیدر علی نے بینکنگ اینڈ فنانس میں بی ۔ایس ۔سی کر رکھا ہے اور بھی فرسٹ گریڈ سے۔