یہ مذہبنی مقام ہے کوئی فلم سیٹ نہیں ۔۔ کرتار پور میں سر ڈھانپے بغیر فوٹو شوٹ کروانے پر سکھ برادری غصے میں آگئی، تصاویر بنوانے والی ماڈل کا بیان بھی سامنے آگیا

image

گذشتہ روز کرتارپور کے احاطے میں ایک لڑکی کی جانب سے ماڈلنگ اور فوٹ شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین سمیت سکھ برادی کو بھی شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس نے گذشتہ روز ہی کارروائی کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی نوٹس لیا۔

کرتارپور گوردوارہ کے احاطےکے پر بال کھولے ماڈل کے اس کام پر وفاقی وزی سمیت سکھ برادی نے مذکورہ لڑکی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے ایک سکھ صحافی رویندر سنگھ روبن کی جانب سے تنقید بھری ٹوئٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے سخت الفاط میں مذہبی مقام پر ماڈلنگ کرنے والی خاتون سے متعلق کہا کہ کرتارپور میں گردوارہ شری دربار صاحب کے احاطے میں سر ڈھانپے بغیر ماڈلنگ کرنے سے سکھوں کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

اس واقعے کے تھوڑی دیر گزرنے کے بعد پنجاب پولیس ایکشن میں آئی۔ محکمہ پنجاب پولیس نے ٹوئٹ کی کہ وہ اس واقعے کے تمام پہلوؤں کی تفتیش کر رہے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ برانڈ اور ماڈل کی مینجمنٹ کی چھان بین کی جا رہی ہے اور تمام مذاہب کی عبادت گاہیں یکساں قابل احترام ہیں۔

اس حوالے ماڈل کا بیان بھی سامنے آیا۔ماڈل کا نام صالح امتیاز ہے جو بلاگر بھی ہے۔ ​صالحہ امتیاز کرتارپور کے احاطے پر تصاویر بنوانے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی رسمی فوٹو شوٹ کا حصہ نہیں تھیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میں صرف تاریخ اور سکھ برادری کے بارے میں جاننے کے لیے کرتارپور گئی تھی، ایسا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں کیا گیا تھا البتہ میرے اس کیے سے کسی کو تکلیف پہنچی یا وہ سمجھتے ہیں کہ میں ان کی ثقافت کا احترام نہیں کرتی تو میں معذرت خواہ ہوں۔

بلاگر نے مزید کہا کہ میں سکھ ثقافت کا بہت احترام کرتی ہوں اور میں تمام سکھ برادری سے معذرت خواہ ہوں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا رد عمل ببھی سامنے آیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہکہ ڈیزائنر اور ماڈل کو ان تصاویر پر سکھ برادری سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے ٹوئٹ کی کہ کرتار پور صاحب فلم کا سیٹ نہیں ایک مذہبی علامت ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts