ماں کی وفات ہوئی تو بیٹا ایمبولینس کو پھولوں سے سجا کر میت گھر لے آیا ، ماں بیٹے کی محبت کی آبدیدہ کر دینے والی داستان

image

ماں کا نعم البدل اس دنیا میں کہیں نہیں۔جن کی مائیں اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں جن سے وہ بہت محبت کرتے تھے ان کا ایک دن بھی اپنی ماں کے بغیر گزارنا دشوار ہوتا ہوگا۔

مای جیسی ہستی سے محبت کرنے والا ایک ایسا بیٹا سامنے آیا ہے جس نے اپنی والدہ کی وفات پر ایسا اقدام اٹھایا کہ لوگوں کی آنکھیں نم ہوجائیں۔

اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفات پانے والی خاتون گلزار کے بیٹے سلامت نے کہا کہ مجھ سمیت میرے گھر والوں کو والدہ کے جانے بہت دکھ ہےاور پوری عمر رہے گا۔ ان کی کمی ساری عمر محسوس کریں گے۔

گلزار خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ چونکہ میں سب سے بڑا ہوں تو میں اپنی والدہ کا آخری سفر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے میں نے سوچا کہ انہیں خوبصورت انداز سے رخصت کریں۔

شیخو پورہ سے تعلق رکھنے والے خاتون کے بیٹے سلامت نے بتایا کہ میں ہر وقت اپنی والد اور والد سے فون کال پر خیریت دریافت کرتا تھا کہ انہیں کسی چیز کی ضرورت تو نہیں۔میری خواہش ہوتی تھی کہ میں سب سے پہلے اپنے والدین کو پوچھوں۔ میں نے کبھی بھی اپنے والدین کو کسی بھی قسم کی کمی نہیں آنے دی۔

گلزار خاتون کے بیٹے نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ انہیں اے سی والی گاڑی چاہیئے تو میں نے ان کے لیے وہ بھی خرید لی۔ سلامت کا کہنا تھا کہ میری والدہ بہت سادہ خاتون تھیں۔

گلزار خاتون کے شوہر نے بتایا کہ بیٹے اور ماں کے درمیان بہت محبت تھی۔ میرا بیٹا جب باہر جاتا تو اس کی ماں ہر وقت بیٹے کے لیے دعائیں کرتیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts