کورونا وائرس کی نئی قسم جو جنوبی افریقا سے سامنے آئی ہے اس سے بچنے کیلئے حکومت نے مزارات، مارکیٹ، شادی کی تقریبات اور دفاتر کیلئے واضح کر دیا ہے کہ کھلیں گے بھی یا نہیں۔
لیکن اس سے پہلے آپکو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے پر آپ کا شہر حکومت کی بہترین والی لسٹ میں ہے یا پھر بہتر والی لسٹ میں کیونکہ اسی سے آپکو واضح ہوگا کہ آپ دوکان کھول سکیں گے، شادی کی تقریب میں شرکت کر سکیں گے یا پھر دفتر جا سکیں گے، آئیے جانتے ہیں۔
کورونا ویکسین لگوانے والے بہترین شہر:
کورونا مانیٹرنگ سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق نارووال، جہلم، اسلام آباد، منڈی بہاوالدین، پشاور، بھمبر، باغ، میرپور آزاد کشمیر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غذر اور شگر کو 50 فیصد سے زیادہ ویکسی نیشن کے باعث بہترین قرار دیا گیا ہے۔
اور 40 سے 50 فیصد ویکسینیشن کروانے والے شہروں کی فہرست میں ملک کے 27 شہروں کا نام ہے۔
کورونا ویکسین لگوانے والے بہتر شہر:
جیساکہ راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، چکوال، حافظ آباد اور لودھراں۔
کورونا ویکسین لگوانے والے نارمل شہر:
مزید یہ کہ کراچی ، رحیم یار خان ، سانگھڑ، صوابی، چترال، چارسدہ، اورکزئی، کرم، مظفر آباد، نیلم، حویلی، گھانچے، نگر اور کھرمنگ کو بھی بہتر ویکسی نیشن والے شہر قرار دیا گیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں ویکسی نیشن 40 فیصد سے کم ہے۔
نئی لہر کے باعث کون کون سے شہر میں کیا کیا چیزیں کھل سکیں گی :
پاکستان کے بہترین شہر قرار پانے والے شہروں میں کوئی نئی پابندیاں نہیں لگائیں جائیں گی ہاں لو گوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا، ماسک پہننا ہوگا اور سینیٹائزر استعما ل لازمی کرنا لازمی ہوگا یہی نہیں حکومت نے بہترین شہر قرار پانے والوں کو یہ بھی تحفہ دیا ہے کہ یہاں ٹرانسپورٹ 100 فیصد چلائی جائے گی۔
مزید یہ کہ جم، شادی کی تقریبات، مزارات، دفاتر اور مارکیٹوں میں مکمل ویکسینیشن والے افراد جا سکیں گے ان کے یہاں تمام زندگی نارمل طریقے سے چلتی رہے گی۔
اس کے علاوہ بہتر شہر قرار پانے وا لے شہروں میں انڈور شادی کی تقریب میں 500 افراد کو آنے کی اجازت ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریب میں 1 ہزار افراد کو شرکی کی اجازت ہو گی جبکہ مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھلیں گی ، آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک ہو سکے گی اور ان ڈور ڈائننگ کیلئے صرف 70 فیصد عوام کی اجازت ہو گی۔
این سی اوسی کی فہرست میں بہتر شہر قرار پانے وا لے شہروں میں ٹرینیں 80 فیصد ویکسین شدہ مسافروں چلائی جائیں گی۔
آخر میں یہ بھی بتا دیں کہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاون کیلئے کوئی دن مخصوص نہیں ہو گا تاہم ملک کے بارڈرز پر لاک ڈاون برقرار رہے گا جبکہ سیاحتی علاقوں کیلئے ویکسین شدہ افراد کی پالیسی برقرار رہے گی اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق ہوگا۔
واضح رہے کہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی نئی پالیسیوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک نافذالعمل رہے گا جبکہ ملک میں کورونا کی صورتحال کا آئندہ جائزہ اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا۔