میری بچی کا علاج ٹھیک طرح نہیں کیا ۔۔ جانیئے اس بچی کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ یہ دُنیا میں ہی نہ رہی

image

ڈینگی کے مرض میں مبتلا 13 سالہ بچی جویریہ کو والدین نے کراچی کے عثمان میموریل ہسپتال میں داخل کروایا۔ جہاں بچی کی طبیعت بتدریج سدھر رہی تھی۔ اس کی والدہ 2 دن مکمل اس کے ساتھ رہیں وہ بچی ٹھیک ہو رہی تھی۔ تھوڑی سی دیر کے لئے والدہ کمرے سے باہر گئیں۔ جوں ہی والدہ کمرے میں آئیں تو دیکھا کہ بچی کی طبیعت بگڑ چکی ہے اور ڈاکٹروں نے والدین کو بتائے بغیر بچی کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا اور خود غائب ہوگئے۔

جویریہ کے گھر والوں نے بچی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیں اور سارا سچ بتایا کہ اچانک بچی کو ہائی دوز دی گئی جس سے بچی جانبر نہ ہوسکی۔ لیکن یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ آج سے پہلے ایسے کئی کیسز سنے گئے ہیں جن میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے لوگ دنیا سے چلے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US