ایسا بھی وقت آیا کہ صرف 250 روپے گھر لے کر گئے تھے مگر۔۔۔ کراچی کی باہمت خاتون نے شوہر کا ہاتھ بٹانے کیلئے کھانے پینے کی دکان کھولی

image

زندگی ایک ایسے حصے کا نام ہے، جہاں خوشی غم، مشکلات آسانی ساتھ ساتھ، وہ کہتے ہیں کہ جب اچھا وقت نہیں رہا تو برا وقت بھی نہیں رہے گا۔ مشکل مالی حالات کا شکار باہمت خاتون نے اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانے کیلئے کراچی میں کھانے کی دکان کھولی۔

باہمت خاتون فوزیہ کراچی میں گھر کا بنا ہوا کھانا بیچتی ہیں، دونو میاں بیوی ساتھ مل کر کھانے پینے کی دوکان چلاتے ہیں۔ فوزیہ کہتی ہیں کہ آج تک کسی نے آکر مجھے کچھ نہیں کہا، البتہ یہاں بچے، خواتین جو کوئی بھی میری دکان پر آیا ان سب نے ہمیشہ میری تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے، لوگوں کو ہمارے ہاتھ کے کھانے پسند آتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ہمارے نصیب میں جاتنے پیسے لکھے ہونگے وہ ہمیں ضرور ملیں گے۔

فوزیہ نے بتایا کہ میں اللّٰہ سے یہی دعا کرتی ہوں کہ ہمیں جو مل رہا ہے اس میں برکت عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا وقت بھی آیا جب ہم نے ایک دن میں صرف 250 روپے کمائے تھے۔

مزید کہا میرے شوہر الجھن میں تھے کہ ہمارا کھانے کا کام چل سکے گا یا نہیں، لیکن میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ ہمیں کوشش ضرور کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم کرایہ کے گھر پر رہتے ہیں، اور مالی حالات ایسے ہوگئے تھے کہ ہمیں کوئی نہ کوئی کام کرنا ضروری تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ میں اپنے بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts