ملک بھر میں تعلیم کا معیار کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر اگر ہم صوبہ سندھ کی بات کریں تو اندازہ ہوگا کہ سندھ کا تعلیمی معیار حد درجہ گر چکا ہے۔ آئی بی اے جس میں داخلہ لینے کے طالبِ علم اپنی جان لگا دیتے ہیں، اتنی محنت کرکے پڑھائی کرتے ہیں کہ کسی طرح آئی بی اے کا ٹیسٹ کلیئر کرلیں مگر جو بچے داخلے سے محروم ہو جاتے ہیں وہ انتہائی غم سے دوچار ہوتے ہیں کیونکہ آئی بی اے کی دنیا پاکستانی لوکل اور گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے مقابلے بالکل الگ ہیں۔
کل سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خؤب وائرل ہو رہی ہے جس میں آئی بی اے سکھر میں کوئی تعلیمی ایونٹ چل رہا ہے، جہاں طالبِ علموں کو ٹیسٹ اور مڈز پیپر میں کامیاب ہونے پر انعامات دیئے جا رہے ہیں۔ وہیں کسی نے سوال کیا ان بچوں اور بچیوں سے آپ جس ادارے میں پڑھتے ہیں کیا آپ کو اس کا نام بھی معلوم ہے؟ اس نام کی مکمل اصطلاح کیا ہے؟ جس پر کوئی بھی ایسا شاگرد ویڈیو میں موجو نہیں ہے جس کو آئی بی اے کا پورا نام معلوم ہو۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو دیگر سوشل سائٹس پر بھی تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے اور بچوں کی تعلیمی ذہانت پر داد دی جا رہی ہے۔