یوں تو آپ نے سوات کا نام اکثر سیاحت کے حوالے سے سنا ہوگا، مگر آج ہم آپ سوات کے ایک ایسے گاؤں بارے میں جہاں لوگوں کو سرنگوں کے ذریعے گزرنا پڑتا ہے۔
سوات کے قریب اس گاؤں کی کل آبادی 5 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ لیکن یہاں کے رہنے والوں کو آج بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے پانی کی نکاس کیلئے لگائے گئے پائپ میں سے گزر کر جانا پڑتا ہے۔
وہاں کے مقامی کا کہنا ہے کہ یہاں کی آبادی کم ہے، مگر ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جبکہ اسپتال، اسکول یا پھر گھر کا سامنا لانے کیلئے بھی وہاں کے رہائشیوں کو اس 4 فٹ اونچے پائپ لائن سے گزرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر کا تعلق سوات سے ہے۔ تاہم ان رہائشوں کی مشکلات کو اب تک حکومت نے حال کرنے کی کوشش نہیں کی۔