اپنے چہرے کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے ۔۔ مشہور اداکار آج کل شائستہ لودھی سے کونسا فیشل کروا رہے ہیں؟ جانیئے

image

شوبز اداکاروں کو اپنی جلد کو ترو تازہ اور جوان رکھنے کے لئے بےحد محنت کرنی پڑتی ہے، انہیں اپنی ڈائیٹ کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے بہت سے بیوٹی پراڈکٹس بھی استعمال کرنے پڑتے ہیں۔

لیکن اب ان ستاروں کی مشکل تھوڑی کم ہو گئی ہے اور ایسا ہوا ہے ڈاکٹر شائستہ کے کلینک کی وجہ سے جہاں اب ہر شوبز اداکار اور اداکارائیں اپنا بیوٹی ٹریٹمنٹ کروانے جاتے ہیں۔

اس مرتبہ ڈاکٹر شائستہ کے کلینک پر مشہور اداکارہ و ماڈل حمیما ملک پہنچی ہیں اور انہوں نے بھی ڈاکٹر شائستہ کے کلینک سے اپنا بیوٹی ٹریٹمنٹ کروایا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی جلد میں واضح فرق محسوس کیا۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں حمیما ملک نے کونسا بیوٹی ٹریٹمنٹ کروایا ہے؟ اگر نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ بھی یہی ٹریٹمنٹ کروا سکیں۔

حمیما ملک نے کونسا بیوٹی ٹریٹمنٹ کروایا؟

حمیما ملک نے ڈاکٹر شائستہ کے کلینک سے ریلیکسنگ ہائیڈرا فیشل کروایا، یہ ٹریٹمنٹ کرواتے وقت وہ بےحد پُرسکون نظر آئیں اور انہیں اس ٹریٹمنٹ کے بعد اپنی جلد میں بےحد تبدیلی محسوس ہوئی اداکارہ ڈاکٹر شائستہ کے کلینک سے ٹریٹمنٹ کروا کر خوش نظر آئیں اور ڈاکٹر شائستہ کے کلینک اور اسٹاف کی تعریف بھی کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حرا مانی، زارا نور عباس، شیف سعادات، ندا یاسر، مانی اور دیگر بہت سے اداکار بھی ڈاکٹر شائستہ کے کلینک سے کئی قسم کے بیوٹی ٹریٹمنٹ کروا چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US