یہ اب پاکستان نہیں آئیں گے ۔۔ وہ کون سے 15 ممالک ہیں جن کے پاکستان آنے پر پابندی ہے؟

image
پاکستان کو جہاں کئی ذاتی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں کچھ بیرونی مشکلات بھی ہیں۔ اس وقت این سی او سی نے پاکستان آنے والے 15 ممالک پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ حالیہ اجلاس میں فضائی سفر کی کیٹگری سی کا مکمل جائزہ لیا گیا جس میں پاکستان اب بھی موجود ہے جس کے تحت پہلے صرف 7 ممالک تھے جو پاکستان نہیں آسکتے تھے مگر اب یہ تعداد 15 ہوچکی ہے۔
پاکستان نہ آنے والے ممالک میں: '' جنوبی افریقا، نیدر لینڈز، ہانگ کانگ، ہنگری، آئر لینڈ ، کروشیا، سلووینیا، ویتنام، پولینڈ، موزمبیق، لیسوتھو، ایسواتینی، بوٹسوانا ، زمبابوے اور نمیبیا شامل ہیں۔ ''

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تحت: '' ایمرجنسی یا اشد ضرورت کے تحت ہی ان ممالک کے باشندے پاکستان آسکتے ہیں، البتہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لئے ویکسینیشن لازمی ہوگی،6 سال اور اس سے زیادہ عمر کے پاکستانیوں، غیر ملکیوں کے لئے بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے کیا گیا PCR ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ ''

واضح رہے کہ جب تک پاکستان سفری کیٹگری سی سے نہیں نکلے گا جب تک یہ پابندیاں لازمی رہیں گیں۔ اس سے بچنے کے لئے پاکستان کو ابھی کئی اقدامات کرنے لازمی ہیں۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts