اللہ پاک جب بھی کسی جوڑے کو اولاد کی نعمت سے نوازتا ہے تو وہ اس کا نام کافی سوچ بچار سے رکھتے ہیں مگر شاید کچھ جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جن کا بچہ جس مقام پر پیدا ہوئے وہ اس کا نام اس جگہ کے نام سے رکھ دیتے ہیں۔
بلکل اسی طرح کا ایک واقعہ ایک پاکستانی جوڑے کے ساتھ رونما ہوا ہے۔اس جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش پاک بھارت بارڈر کے مقام پر ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے بچے کا نام "بارڈر" ہی رکھ ڈالا۔
اس جوڑے کا نام نیمبو بائی اور بالم رام ہے جن کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے ہے۔ بالم رام نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے رشتےداروں سے ملنے اور یاترا کیلئے 98 دیگر شہریوں کے ساتھ بھارت آیا تھا۔
بالم رام نے مزید کہا کہ ان کے ہاں 2 دسمبر کو اس بچے کی پیدائش ہوئی تاہم اب انہیں
گھر جانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ مطلوبہ دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان واپس نہیں جا پا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور پاکستانی شہری لگا رام کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بھارت رکھا گیا تھا، لگا رام 2020ء میں اپنے بھائی سے ملنے ہندوستان کے شہر جودھ پور گیا تھا اور تا حال وطن واپس نہیں لوٹ سکا۔