پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جب جب جلسے سے تقریب کرنے اسٹیج پر آتے ہیں تو کسی نہ کسی چیز سے تنگ نظر آتے ہیں۔
کبھی انہیں جلسے کا کراؤڈ شور کر کے تنگ کرتا ہے تو کبھی کوئی ان کے برابر میں قریب ہوکر کھڑا ہوجائے تو ان کو پریشانی ہوجاتی ہے۔
لیکن اس بار عمران خان کو کسی اور نے نہیں بلکہ مچھر نے تنگ کر ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں کھیلوں کے گراؤنڈز کاجال بچھائیں، ہر محلے اور یوسی میں کھیلوں کے میدان قائم کرنا چاہتے ہیں۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم کو آج کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کے دوران ایک مچھر تنگ مسلسل تنگ کرتا رہا، کبھی یہاں تو کبھی وہاں اڑتا پھرتا رہا، بلآخر وزیر اعظم عمران خان نے مچھر کو تالی مار کر صورتحال سے چھٹکارہ حاصل کیا۔