ماں وہ ہستی ہے جس کا کوئی نعم و بدل نہیں اور اگر یوں کہا جائے تو بیجا نہیں ہوگا کہ اللہ پاک کا سب سے بڑا اس کائنات کا تحفہ ماں ہے۔ حالات کچھ بھی ہوں ماں اپنے بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑتی۔
کچھ اسی قسم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک ماں اپنے بچے کو اٹھائے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
بات اصل میں یہ ہے کہ اس بوڑھی ماں کا واحد سہارا یہ جوان بچہ ہے اور یہ معذور ہے۔
اس معذوری میں تمام لوگ پیچھے ہٹ گئے اور کافی وقت سے کوئی انسان بھی انکی مدد کو آگے نہیں آیا تو اب ماں ہی اپنے لخت جگر کو دوائی لے جانے یا پھر سیرو تفریح کی غرض سے لے باہر لے جاتی ہے۔ اب اس بوڑھی ماں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
مزید یہ کہ یہ ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو بھارت کے کس شہر سے ہے ۔ یہاں یہ بتا دینا بھی نہایت ضروری ہے کہ اس ویڈیو کے پس منظر میں ایک گانا بھی چل رہا ہے جو اس ویڈیو کو مزید جذباتی بنا رہا ہے۔
اس گانے کے بول کچھ یوں ہیں " اے رب تو میری ماں کو نہ چھپا لینا، اور زندگی میں کچھ بھی ہو جائے کسی کو ماں کا غم نہیں دینا" ۔
اس رلا دینے والی ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور 10 ہزار لوگ پسند کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو آج کے انسانوں کے بارے میں چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ صرف اچھی باتیں کسی کا دل رکھنے کیلئے کہی جا سکتی ہیں، کسی کی مدد کیلئے آگے نہیں بڑھتا کوئی۔