گھر 800 میٹر چٹانوں کی اونچائی پر ۔۔ بچے اسکول، گھر کا سامان اور جانور اوپر کیسے لائے جاتے ہیں؟ دیکھئے انوکھی زندگی

image

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر ایک پرسکون اور صاف ستھرے علاقے میں قائم ہو۔ اس دنیا میں کئی لوگ بڑے محل نما گھروں اور بنگلوں میں لگژری زندگی گزار رہے ہیں، وہیں گاؤں کے لوگ بھی خوشحال زندگی بسر کر ہی رہے ہیں جن کو ساری آسائشیں مل جاتی ہیں اور ایک ہی جگہ پر رہتے ہیں۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ زندگی بہت آسانی گزرتی ہے۔

مگر دنیا میں ایک ایسی جگہ بھی موجود ہے جہاں کے لوگ انتہائی مشکل ترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وہ مشکل زندگی چین کے ایک گاؤں سیچوان کی ہے جہاں لوگ بہت غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے گھر 800 میٹر کی اونچی چٹانوں پر موجود ہیں۔ لیکن چین کے صوبہ سیچوان کے درجنوں دیہاتیوں کو اب ایک شہری ہاؤسنگ اسٹیٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیکن اب بھی بہت سے افراد وہاں چٹانوں پر چڑھ کر اپنے گھروں تک جانے پر مجبور ہیں۔

مذکورہ گاؤں اُس وقت مشہور ہوا جب وہاں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنا شروع ہوئیں جن میں بڑوں اور بچوں کو محض لوہے کی سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے غیر معمولی طور پر پہاڑ پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر ان کی مشکلات کا احساس اور دکھ بھی ہوا۔

مقامی غربت کے خاتمے کی مہم کے تحت تقریباً 84 گھرانوں کو نئے تعمیر شدہ فلیٹس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دیکھیئے مزید تصاویر اور ویڈیوز۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts