چھٹی گزارنے گھر آیا تھا مگر رشتے داروں کی جلن نے دُنیا میں نہ رہنے دیا ۔۔ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کا انتقال کیسے ہوا؟

image

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر اپنے خونی رشتوں کے باعث اس دنیا میں نہ رہے۔ ان کا انتقال 2 دن قبل اپنے چچا زاد بھائی کے ہاتھوں ہوا۔ تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران ایک محنتی اور خوبرو آدمی تھے جو کبھی بھی محنت سے جی نہ چراتے تھے۔ عمران پہلے پٹرولنگ پولیس میں کانسٹیبل میں بھرتی ہوئے اور پھر سب انسپکٹر پھر واپڈا میں، اس کے بعد عمران اسسٹنٹ کمشنر بن گئے جس پر والدین کا سر فخر سے بلند ہوگیا لیکن ان کے قریبی رشتے دار ان سے جلنے لگے۔

ان کا چچا زاد بھائی جس نے عمران کو اپنے ہاتھوں سے موت کی نیند سلایا وہ ایک پیٹرول پمپ پر گارڈ تھا، جس کو عمران ایک نظر نہ بھاتا تھا اور وہ ہمیشہ اپنے دل میں بُرائی رکھتا تھا۔ لیکن عمران اپنی نوکری کے ساتھ جتنے مخلص تھے، اتنے ہی وہ اپنے گھر والوں سے مخلص تھے، ہمیشہ سب کا خیال رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنے علاقے میں ایک بڑی کوٹھی بنانا شروع کی جو کہ ان کی محنت کے پیسوں کی تھی، ان کا خواب تھا کہ اپنے والدین کے ساتھ بخوشی اس گھر میں منتقل ہوں لیکن چچا زاد نے ان کا یہ خواب پورا نہ ہونے دیا۔ اس کے قریبی کزن سے سوچھی سمجھی سازش کے تحت عمران کی جان لے لی۔

عمران کے 2 چھوٹے بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی لیکن اب ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں، بے شک عمران کے بھائی ابھی زندہ ہیں اور وہ اپنی طرف سے ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں مگر اب عمران اس دنیا میں نہ رہے۔ والدین کا تو غم سے برا حال ہے ۔ کیا کوئی اتنا ظالم بھی ہوسکتا ہے کہ ننھے بچوں کے باپ کو یوں ان سے جدا کرسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ واقعہ آگ کی طرح پھیل گیا اور ہر کوئی قابل افسر کی موت پر غمزدہ ہے، آخر آپس کی تلخیاں اور نوک جھوک کب تک یوں معصوم جانوں کا ضیاع کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US