گاڑیوں کے ٹائر میں سفید رنگ کا ربڑ استعمال ہوتا ہے تو پھر یہ کالے کیوں ہوتے ہیں؟ جانیےگاڑیوں کے ٹائروں سے متعلق دلچسپ باتیں

image

کیا آپ نے سوچا ہے کہ گاڑیوں کے ٹائر صرف سیاہ (کالے) رنگ کے ہی کیوں ہوتے ہیں؟ اور ٹائروں کو کالے رنگ میں بنانے کا مقصد کہیں گاڑیوں کی خوبصورتی کو بڑھانا تو نہیں، آئیے جانتے ہیں کہ آخر وہ کیا وجہ ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے ٹائر صرف سیاہ ہی کیوں ہوتے ہیں۔

ٹائروں میں استعمال ہونے والا ربڑ دودھیا رنگ کا ہوتا ہے جو کہ ایک خاص درخت سے حاصل کیا جاتا ہے مگر" کاربن بلیک" کو کیمیائی مرکب کے طور پر ربڑ میں شامل کیا جاتا ہے۔

جس کی وجہ سے اس کا رنگ کالا ہوجاتا ہے۔ اس مرحلے کے بعد کاربن بلیک کو دوسرے پولیمر کے ساتھ ملا کر ٹائر کا ٹریڈ کمپاؤنڈ یعنی باہری کمپاؤنڈ بنایا جاتا ہے۔

یہی نہیں جب ہم کاربن بلیک کو ربڑ میں شامل کرتے ہیں تو اس سے ٹائر کے رنگ کو گہرا کرتے ہوئے اس کی مضبوطی اور طاقت کو بڑھایا جاتا ہے۔

کاربن بلیک کو شامل کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ گاڑی کے زیادہ گرم ہو جانے والے حصے مثلاََ بیلٹ کی جگہ اور ٹائروں کے بیرونی حصوں سے گرمی دور کر کے ٹائر کی عمر کو بڑھاتا ہے۔

اس کے علاوہ کاربن بلیک ٹائروں کو خراب کرنے والے دو عناصر یعنی الٹرا وائلٹ روشنی اور اوزون کے نقصان دہ اثرات سے بھی بچاتا ہے۔ چونکہ کاربن بلیک ٹائر کو مضبوط بناتا ہے جس کی وجہ سے کار کا ڈرائیور محفوظ رہتا ہے۔

اب بات کرتے ہیں کہ کیا واقعی کالے ٹائر بنانے کا مقصد گاڑی کی خوبصورتی کو بڑھانا ہے؟۔

تو جی ہاں بلکل کیوں کہ اگر ٹائر کسی ہلکے یا کسی بھی اور گاڑھے رنگ کے ہوں گے تو جلد گندے ہو جائیں گے جس سے خوبصورتی خراب ہوگی اور بار بار ٹائر صاف کرنے میں قیمتی وقت بھی ضائع ہو گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US