ہمیں انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصویروں کا سامنا ہوتا ہے جنہیں دیکھ کر ہمارا دماغ الجھن کا شکار ہوجاتا ہے۔ یعنی اگر آپ کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو ہمارا دماغ فَوراً سگنل بھیجتا ہے کہ یہ فلاں چیز ہے۔
مگر کبھی کبھار صورتحال اس کے برعکس ہوتی ہے۔ عجیب و غریب تصویر کو دیکھ کر ہمارا دماغ خود الجھن کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہم دوبارہ اُس چیز پر نظر ڈالتے ہیں۔ ایسی تصویروں کو الیوژن کا نام دیا گیا ہے۔
ہم آج آپ کے لیے ایک ایسی تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جو آپ کی آنکھوں کا امتحان لے گی۔
دیکھئے اور بتایئے اوپر موجود تصویر میں آپ کو پہلی نظر میں کیا نظر آرہا ہے؟غور سے دیکھئے اور بتایئے۔ تیز آنکھوں والے افراد ہی شاید جلدی جواب دے سکیں گے۔
تو چلیئے آپ کو اس تصویر کا جواب بتا دیتے ہیں۔
فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو درختوں کے درمیان ایک چہرہ بن رہا ہے۔ درختوں میں لگے پھل آنکھیں، وہیں نیچے درمیان میں اُڑتا پرندہ ناک اور نیچے گھاس کا کنارہ منہ ہے جس سے یہ ایک پورا چہرہ بن رہا ہے۔