چائے ایک ایسا مشروب ہے جسے ہرعمر کا شخص پسند کرتا ہے۔ آج سے قبل صرف ان ذائقوں میں چائے میسر ہوا کرتی تھی مثلاََ الائچی والی چائے، ادرک والی چائے اور سونف والی چائے وغیرہ۔
مگر اب مٹکا چائے کی ہر جگہ واہ واہ سنی جا رہی ہے آخر یہ ہے کیا اور کیسے بنتی ہے، آئیے جانتے ہیں۔
یہاں سب سے پہلے یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ مٹکا چائے کو بنانے کیلئے چھوٹے مٹی کے مٹکے لیے جاتے ہیں جنہیں ایک شخص اچھی طرح سے کوئلوں پر گرم کرتا ہے۔
تو اتنے میں اس چائے کے ماہر اپنے منفرد انداز میں چائے تیار کر لیتے ہیں جنہیں ان چھوٹے مٹکوں میں لوگوں کو پلایا جاتا ہے۔
جیسے ہی چائے پینے والا چائے کا پہلا گھونٹ بھرتا ہے تو اسے کوئلوں کی اور مٹی کے برتنوں کی خوشبو بھی آتی ہے۔ اب آپکو بتاتے ہیں کہ اس چائے کے شوقین افراد اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔
جب سے چائے متعارف کروائی گئی ہے تب سے ہی اسے پینے والے افراد کہتے ہیں کہ اسے پینے کے بعد دن بھر کی ساری تھکان اتر جاتی ہے تو کوئی کہتا ہے کہ جتنی تعریف اس کی سنی تھی وہ کم ہے۔
مزید یہ کہ جب اس چائے کے ساتھ کوئلے کا زائقہ آتا ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بارش کے بعد کا ماحول ہو اور زمین سے بھینی بھینی خوشبو آ رہی ہو۔
اپنی نوعیت کی یہ منفرد چائے ملک میں سب سے پہلے کراچی میں متعارف کروائی گئی تھی البتہ اب یہ ملک میں یہاں بھی ملتی ہے وہاں اس کے پینے والے کا رش ہی رہتا ہے۔
واضح رہے کہ جس بھی کیفے میں یہ چائے ملا کرتی ہے وہاں کا ماحول نہایت پر سکون ہوتا ہے یہی نہیں بلکہ ماحول کو پر سکون بنانے کیلئے قوالیاں بھی اپنے گاہکوں کو سنوائی جاتی ہیں۔