نہ ہی مہنگا لہنگا پہنا اور نہ مہنگی میکسی پہنی ۔۔ دلہن کی اپنی شادی میں ڈبہ نما لباس میں انوکھی انٹری

image

ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنی شادی کے دن خوبصورت سے خوبصورت لگے اور صرف اس دن کیلئے وہ بہترین سے بہترین لباس اور قیمتی جیولری کا انتخاب کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس دن شادی میں شریک تمام لوگوں کی نظر دلہن پر ہی جمی ہوتی ہے۔

لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک دلہن کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ دلہن شادی ہال میں اپنے ماں باپ کا ہاتھ تھامے داخل ہو رہی تو اس موقعے پر اس نے کوئی مہنگا لہنگا یا کوئی اور عروسی لباس نہیں پہنا بلکہ ایک ڈبہ نما قمیض پہن رکھی ہے۔

اس عروسی جوڑے کا رنگ سنہری ہے جو کہ ایک بہت ہی نکھرا رنگ ہے اور اکثر دلہنیں اسے پہنتی ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ اس نے چہرے پر گھونگھٹ بھی ڈال رکھا ہے جس سے اس کا چہرہ واضح نہیں ہو پا رہا۔

البتہ اس وائرل ویڈیو میں تقریب میں شامل افراد سے کے پہناوے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کوئی پاکستانی یا ہندوستانی شادی نہیں بلکہ کسی انگریز ملک کی شادی ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اور اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس ویڈیو کا تعلق کس ملک سے ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts